وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصے سے جوڑنے والے قومی شاہراہ پر بارش اور
برفباری کے بعدمٹی کے تودے اور پتھر گرنے سے آج مسلسل تیسرے دن بھی آمدورفت
مفلوج رہا۔مسافروں اور دیگر ضروری
اشیاء سے بھری سینکڑوں گاڑیاں اور ٹرک گزشتہ کئی دنوں سے ہائی وے کے مختلف حصوں میں رکے ہوئے ہیں۔اس درمیان جہاں لداخ علاقے کو کشمیر سے جوڑنے والےقومی شاہراہ پر برفباری کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے